8 اکتوبر، 2024، 10:48 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85622149
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے حملے جاری، متعدد غاصب فوجی ہلاک

تہران/ ارنا- فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے غزہ کے مرکزی علاقوں میں موجود غاصب فوجیوں کی ایک ٹکڑی پر شدید گولہ باری کی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، جہاد اسلامی کی فوجی کمان سرایا القدس نے اعلان کیا ہے کہ جحر الدیک علاقے میں موجود غاصب فوجیوں کو مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ یہ حملہ ناصر صلاح الدین بریگیڈ کے جوانوں کے تعاون سے کیا گیا۔

نتساریم محور میں ہونے والے اس حملے میں صیہونی کی فوجی کمان کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب عزالدین قسام بریگيڈ کے اعلان کے مطابق، جبالیا کیمپ میں بھی صیہونی فوج کی کمانڈو ٹکڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد غاصب فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے غزہ کے شمالی علاقے جبالیا پر فضائی اور زمینی حملوں کا عندیہ دیا ہے۔

غزہ کی وزارت امور داخلہ نے اس علاقے میں رہائش پزیر فلسطینیوں سے درخواست کی ہے کہ صیہونی فوج کی دھونس دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے گھروں اور پناہ گاہوں کو خالی نہ کریں کیونکہ ماضی کی طرح صیہونی فوج ان بے گھر فلسطینیوں کو ضرور نشانہ بنائے گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .