فلسطینیوں کے سامنے استقامت کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں ہے: ترجمان وزارت خارجہ

تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے واقعات نے ثابت کردیا کہ اب فلسطینیوں کے سامنے اپنی تقدیر رقم اور باعزت اور پرامن زندگی بسر کرنے کے لئے استقامت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے ایکس پیج پر لکھا کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں وحشیانہ قتل عام اور سفاکانہ تباہی پھیلا کر عالم اسلام کو شدید غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے اور اب پوری دنیا پر یہ حقیقت واضح ہوچکی ہے کہ فلسطینیوں کے سامنے اپنی تقدیر رقم اور باعزت اور پرامن زندگی بسر کرنے کے لئے استقامت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ ایک سال کے دوران مکمل طور پر فلسطین کے طوفان الاقصی کی حمایت کی ہے اور اس راستے میں متعدد قربانیاں بھی پیش کی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .