ہم فلسطینی نظریات کے دفاع کے پختہ عزم پر قائم ہیں، عراقچی

تہران (ارنا) ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ہم فلسطینی نظریات کے دفاع کے عہد کی پاسداری کریں گے، انکا کہنا تھا کہ آپریشن وعدہ صادق 1 اور 2 سے ہم نے یہ پیغام دیا ہے کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کی صورت میں ایران کی طرف سے جواب دیا جائے گا۔

سید عباس عراقچی، نے "طوفان الاقصیٰ آپریشن، نصراللہ کا آغاز" نامی میٹنگ میں کہا کہ بلاشبہ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی ایران نے کہا کہ، اس آپریشن نے صیہونی حکومت کو سخت شکست کا مزہ چکھایا ہے۔

عراقچی نے کہا کہ ہم فلسطین کے اصولوں اور نظریات کے دفاع کے پختہ عہد کی پاسداری کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ آپریشن وعدہ صادق 1 اور 2 سے ہم نے یہ پیغام دیا ہے کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کی صورت میں ایران کی طرف سے جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے تاکید کی کہ ایران نے پوری طاقت کے ساتھ مزاحمت کی حمایت کی ہے، کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

عراقچی نے کہا کہ ہم صیہونی حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ایران کا امتحان نہ لے، ایران پر کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینگے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم ایران کی بنیادی تنصیبات پر کسی بھی حملے کا جواب دینے میں نہ تو ہچکچائیں گے اور نہ ہی جلدبازی دکھائیں گے مگر بھرپور جواب دینگے ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .