ارنا نے فلسطینی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ افراد اس وقت شہید ہوگئے جب صیہونی فوج نے غزہ پٹی کے وسط میں واقع البریج کیمپ میں ایک مکان اور ان خیموں پر بمباری کردی جہاں فلسطینی پناہ گزین مقیم تھے۔
شہید اور زخمیوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
ادھر فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران قتل عام کے 4 واقعات کا ارتکاب کیا ہے، جس کے نتیجے میں 137 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال کے دوران صیہونی حکومت نے غزہ میں 41 ہزار 909 افراد کو شہید کیا جن میں ٪60 خواتین اور بچے شامل ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری جنگ کے دوران زخمی ہونے والوں کی تعداد 97 ہزار 303 تک پہنچ گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ