7 اکتوبر، 2024، 10:46 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85620990
T T
0 Persons

لیبلز

حیفا، عکا اور نہاریا پر حزب اللہ کے میزائلی حملے

 تہران – ارنا –  میڈیا ذرائع نے حیفا، عکا، نہاریا اور شمالی مقبوضہ فلسطیں میں کئی دیگر علاقوں اور کالونیوں میں صیہونی مراکز اور اہداف پر حزب اللہ کے میزائلی حملوں کی خبر دی ہے

ارنا نے فلسطین کی شہاب نیو ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین پر میزائلی حملوں کی نئی لہر شروع کردی ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے میزائلی حملوں کی نئی لہر میں حیفا، عکا، نہاریا اور مقبوضہ فلسطین کے کئی دیگر علاقوں میں اہم صیہونی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

 اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے میزائلی حملوں کے بعد حیفا، عکا، نہاریا اور کریات شمونہ سمیت مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

صیہونی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ ڈیڑھ  گھنٹے سے کم مدت میں لبنان سے مقبوضہ فلسطین پر تقریبا 60 میزائل فائر کئے گئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .