ارنا کے مطابق وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے پیر کو دوپہر بعد، اپنے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی کے ساتھ ٹیلیفون پر علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور مصر دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں لبنان اور غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے حملے روکنے اور ان حملوں کے نتیجے میں دربدر ہونے والوں تک انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کے لئے سفارتی کوششیں بڑھانے پر زور دیا۔
وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے حالیہ دورہ بیروت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ بہت اچھی پوزیشن میں ہے۔
انھوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کے مجاہدین صیہونی فوج کے ممکنہ زمینی حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں جنگ اور کشیدگی پھیلانا نہیں چاہتا لیکن جنگ سے ہرگز نہیں ڈرتا اور غاصب صیہونی حکومت کے ہر جارحانہ اقدام اور نئی مہم جوئی کا ٹھوس اور مناسب جواب دے گا۔
آپ کا تبصرہ