الجزیرہ نیٹ ورک کا حوالہ دیتے ہوئے حماس نے الاقصی طوفان آپریشن کا پہلا سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ الاقصیٰ طوفان آپریشن صہیونیوں کے ان منصوبوں کا ایک فطری ردعمل تھا جس کا مقصد مسئلہ فلسطین کو تباہ کرنا ہے۔
بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ "صیہونی دشمن نے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کے لوگوں کے خلاف انتہائی گھناؤنے جرائم اور قتل عام کا ارتکاب کیا ہے اور اس نے غزہ کے عوام کے خلاف سب سے خوفناک نسل کشی کی جنگ شروع کی ہے مگر غزہ پٹی میں عظیم فلسطینی عوام کی جدوجہد اور مزاحمت کی حمایت نے قابضین کے فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے اور انکے حقوق و نظریات کو تباہ کرنے کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
اس بیان کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے کہ غاصب اسرائیل کی طرف سے مزاحمتی قیادتوں کے خلاف جو بزدلانہ دہشت گردی کے جرائم کا ارتکاب کیا جاتا ہے، اس سے قابض حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہماری قوت، طاقت اور عزم میں اضافہ ہوتا ہے۔
آپ کا تبصرہ