وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بیروت پہنچ گئے اور 10 ٹن کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی امدادی کھیپ نے  امداد کے حوالے سے لبنان کا محاصرہ توڑدیا

 تہران – ارنا – ترجمان وزارت خارجہ نے بتایا ہے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ایک وفد کے ہمراہ دس ٹن کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی امداد لے کے بیروت پہنچ گئے ہیں۔

ارنا کے مطابق اسماعیل بقائی نے اپنے سماجی رابطے کے پیج پر لکھا ہے کہ سید عباس عراقچی ایک سفارتی وفد اور امدادی کھیپ کے ہمراہ لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئے ہیں۔

انھوں نے کہا ہے  وزیر خارجہ کے ساتھ بیروت جانے والے وفد میں دو اراکین پارلیمان اور ہلال احمر سوسائیٹی کے سربراہ بھی  شامل ہیں۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بیروت پہنچ گئے اور 10 ٹن کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی امدادی کھیپ نے  امداد کے حوالے سے لبنان کا محاصرہ توڑدیا

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ سید عباس عراقچی کی قیادت میں بیروت جانے والا یہ وفد اپنے ہمراہ کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں پر مشتمل دس ٹن کی امدادی کھیپ بھی لے گیا  ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .