بدھ کے روز یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ امت اسلامیہ کو عظیم سپہ سالار سید حسن نصراللہ کی شہادت پر شدید دکھ اور درد کا سامنا کرنا پڑا۔
یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن عبدالعزیز بن حبتور نے مہدی المشاط کی تقریر کا متن پڑھا۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمتی محور نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ اس عظیم کمانڈر کی شہادت کے باوجود متحد ہیں اور تمام سازشوں کا مقابلہ کرے گی۔
المشاط نے مزید کہا کہ لبنان، یمن اور عراق نے صیہونی حکومت کے جرم کا جواب دیا اور ایرانی میزائلوں کے سیلاب نے دنیا کے تمام آزاد لوگوں کو خوش کر دیا۔ ہم فلسطین اور لبنان کے دفاع کے لیے اس جنگ میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ شریک ہیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ مزاحمتی محور کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور ہم صہیونی منصوبے کی ناکامی، فلسطین کی آزادی اور بیت المقدس کی واپسی تک تمام صلاحیتوں کے ساتھ اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ