منگل کے روز فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہےکہ صیہونی حکومت کے اینٹی میزائل سسٹم نے مقبوضہ علاقوں پر داغے گئے متعدد میزائلوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن حملے کی وسعت کی وجہ سے وہ ناکام رہا۔
صہیونی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے کے پہلے مرحلے میں تقریباً 400 راکٹ مقبوضہ علاقوں پر داغے گئے۔
غاصب صہیونیوں کے ٹھکانوں پر ایرانی میزائل داغے جانے کے بعد نابلس اور رام اللہ سمیت پورے مغربی کنارے میں فلسطینیوں نے خوشیاں منائی ہيں۔
در ایں اثنا صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملوں کی دوسری لہر کے آغاز کا اعلان کیا۔
آپ کا تبصرہ