1 اکتوبر، 2024، 6:50 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85614573
T T
0 Persons

لیبلز

پزشکیان: ایران  و چین کے تعلقات گہرے، پائدار اور اسٹریٹجک ہیں

تہران - ارنا – صدر مملکت نے چین کے صدر کے نام ایک پیغام میں کہا: دونوں قوموں کی روایتی دوستی گہری، مستحکم اور استوار ہے۔

منگل کو صدر "مسعود پزشکیان" نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پیغام میں انہیں مبارکباد دی۔

شی جن پنگ کے نام صدر کے پیغام میں کہا گیا ہے: آپ کی رہنمائی میں چینی قوم نے زبردست ترقی کی ہے جو دنیا کے ممالک کے لیے دوستی اور مشترکہ خوشحالی  کے لئے تعاون کو بہتر بنانے کا ذریعہ بن گيا ہے۔

ڈاکٹر پزشکیان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک، باہمی احترام، مساوات و نوع دوستی جیسے مشترکہ اقدار و ثقافت کی بنیاد پر تمام شعبوں میں تعلقات میں فروغ کے لئے دوستی کا نیا اسٹریٹجک باب شروع کیا ہے ، کہا کہ دونوں قوموں کے درمیان روایتی دوستی زمانے کی آزمائشوں میں سربلند رہی ہے اور اب  پائدار و اسٹریٹجک تعلقات میں بدل چکی ہے ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .