مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر حزب اللہ کے میزائل حملے، صیہونی حکومت کا آئرن ڈوم ناکام

 تہران – ارنا-  حزب اللہ نے مقبوضہ شہر حیفا کے اطراف کے علاقوں اور لبنان کی سرحد کے قریب متعدد صیہونی فوجی اڈوں پر حملے کئے ہیں

 ارنا نے عرب میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عینی شاہدوں نے شہر حیفا کے اطراف میں پے در پے متعدد دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی خبر دی ہے۔

موصولہ فوٹیج  اور عینی شاہدین کے مطابق صیہونی حکومت کا آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم حزب اللہ کے میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔

ایک رپورٹ میں حیفا ایئر پورٹ پر خطرے کا سائرن بجنے کی خبر دی گئی ہے۔  

صیہونی میڈیا نے بھی حیفا کے نزدیک کریات آتا میں میز ائل گرنے کے بعد آگ لگنے کی خبر دی ہے۔

 صیہونی میڈیا کے مطابق کریات آتا، طمرہ، اور شفاعمرو میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

صیہونی فوج کے میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ الجلیل اور حیفا پر دس میزائل داغے گئے ہیں۔

ادھر حزب اللہ نے ایک مختصر بیان میں بتایا ہے کہ الزاعورہ میں غاصب صیہونی فوجیوں کے ایک اڈے پر حملہ کیا گیا ہے۔  

  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .