27 ستمبر، 2024، 4:30 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85609514
T T
0 Persons

لیبلز

یمن : ہم نے تل ابیب اور عسقلان پر میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا ہے

 تہران – ارنا – یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے تل ابیب کو سپرسونک بیلسٹک میزائل اور مقبوضہ عسقلان کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی خبر دی ہے

ارنا نے جمعے کو المسیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا ہے کہ مظلوم فلسطین عوام کی حمایت اور یمن کے خلاف امریکا اور برطانیہ کی جارحیتوں کے جواب میں یمنی افواج کی کارروائیوں کے پانچویں مرحلے میں، فلسطین 2 نوعیت کے سپر سونک بیلسٹک میزائل سے یافا (تل ابیب) پر حملہ کیا گیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایک اور آپریشن میں مقبوضہ  عسقلان میں ایک حیاتی اہمیت کے صیہونی مرکزکو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

یحیی سریع نے بتایا کہ مقبوضہ یافا(تل ابیب) اور مقبوضہ عسقلان پر کئے جانے والے دونوں حملے کامیاب رہے ہیں۔

 انھوں نے کہا ہے کہ جب تک غزہ اور لبنان پر حملے بند نہیں ہوجاتے، اپنے فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کی حمایت میں ہماری کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ آج صبح میڈیا ذرائع نے تل ابیب پر یمن کی مسلح افواج کے میزائلی حملے کی خبر دی تھی۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .