امریکا فلسطینیوں کی نسل کشی اور لبنانی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم میں برابر کا شریک ہے

 تہران – ارنا – ترجمان وزارت خارجہ نے امریکا کو فلسطینیوں کی نسل کشی اور صیہونی حکومت کے خلاف جاری  غاصب صیہونی حکومت کے جرائم میں  برابر کا شریک قرار دیا ہے

ارنا کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے جمعے کو اپنے سماجی رابطے کے پیج پر ایک پیغام ميں لکھا ہے کہ اپارتھائیڈ اسرائيلی حکومت نے علاقے میں اپنی فوجی برتری باقی رکھنے کے لئے امریکا سے  8 اعشاریہ 7 ارب ڈالر کی امداد کا نیا پیکیج ملنے کا اعلان کیا ہے۔

 ناصر کنعانی اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے اس بیان کے ساتھ ہی امریکی وزیر جنگ نے بھی کہا ہے کہ واشنگٹن، بقول ان کے اپنے دفاع کے لئے اسرائیل کی مدد کا خود کو پابند سمجھتا ہے اور اس کی یہ اسٹریٹیجی ہرگز تبدیل نہيں ہوگی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا ہے کہ " یہ شرمناک ہے کہ امریکا گیارہ مہینے میں فلسطین میں 42 ہزار  لوگوں کے قتل عام اور چار دن میں لبنان میں 1500 سے زائد افراد کے قتل کو اپنے دفاع کا نام دے رہا ہے ۔

انھوں نے لکھا ہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائيلی حکومت کے لئے یہ امدادی پیکیج قاتلین کو انعام دینے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔

ناصر کنعانی نے لکھا ہے کہ  دنیا والوں کو اس میں شک نہیں ہے کہ امریکی حکومت اسرائیلی حکومت کے جنگی جرائم، فلسطینی عوام کی نسل کشی اور لبنانی عوام کے خلاف اس کے جرائم میں برابر کی شریک ہے ۔    

  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .