27 ستمبر، 2024، 11:44 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85609258
T T
0 Persons

لیبلز

عراقچی: ایران لبنان کے خلاف ہمہ گیر جنگ پر لاتعلق نہیں رہے گا

 نیویارک – ارنا – وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنان کے خلاف ہمہ گیرجنگ پر لاتعلق ہرگز نہیں رہ سکتا

   ارنا کے مطابق وزيرخارجہ سید عباس عرا‍قچی نے نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں برکس کے رکن دس ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کیا۔

 انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ برس برکس کی باقاعدہ رکنیت حاصل کرنے کے بعد اس تنظیم کی سبھی سرگرمیوں اور پروگراموں میں فعال  شرکت کی ہے۔

 وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے برکس کے رکن ملکوں کے درمیان سبھی شعبوں میں سنجیدہ تعاون  اور باہمی تجارت میں اپنی قومی کرنسیوں کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔

عراقچی: ایران لبنان کے خلاف ہمہ گیر جنگ پر لاتعلق نہیں رہے گا

 انھوں نے اسی کے ساتھ توانائی کی سپلائی اور ڈیمانڈ کی سلامتی میں سبھی اراکین کی مشارکت پر زور دیا اور اس حوالے سے تجاویز پیش کرنے کے لئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اسی طرح بارہ  مہینے سے غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت اور جرائم کو روکنے میں عالمی برادری  کی ناکامی کا ذکر کیا اور غزہ اور لبنان کے خلاف اس کی جارحیتوں کا سلسلہ جاری رہنے کے نتائج کی بابت خبردار کیا۔

انھوں نے کہا کہ لبنان کے خلاف ہمہ گیر جنگ کے حوالے اسلامی جمہوریہ ایران ہرگز لاتعلق نہیں رہ سکتا۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .