سید حسن نصر اللہ کے نام جواد ظریف  پیغام،  لبنانی قوم کی مزاحمت قابل تعریف

تہران - ارنا - حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کے نام ایک پیغام میں ایران کے اسٹریٹجک امور کے ڈائریکٹر نے لبنانی قوم کی مثالی استقامت کی تعریف کی اور صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے عالمی برادری کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران کے اسٹریٹجک  امور کے ڈائریکٹر محمد جواد ظریف نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے نام ایک پیغام میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف لبنانی عوام کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے عالمی برادری  سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت  اور جرائم کو روکے۔

اس پیغام کے ایک حصے میں جواد ظریف نے لکھا: میں دنیا، بین الاقوامی اداروں اور تمام بااثر ممالک کے فیصلہ سازوں، تمام حریت پسندوں اور اقوام سے کہتا ہوں کہ وہ اسرائیلی حکومت پر  اپنے جرائم  کا سلسلہ بند کرنے، بین الاقوامی قوانین ، لبنان اور علاقائی اقوام کی حق خود ارادیت ، خودمختاری اور اپنے مستقبل کے تعین کے حق تسلیم کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں۔  

 اگر عالمی برادری نے اس جرم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا نہ کیا تو یہ ظالمانہ جنگ خطے اور دنیا کی سلامتی، امن اور استحکام کو متاثر کرے گی۔ میں امت اسلامیہ اور عرب و اسلامی ممالک سے کہتا ہوں کہ وہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے میں اپنا تاریخی کردار ادا کریں، میں دنیا بھر کے تمام آزاد لوگوں اور حق و انصاف کے محافظوں سے کہتا ہوں کہ وہ فلسطین، لبنان اور علاقے کی اقوام  کے ساتھ کھڑے ہوں اور عالمی برادری سے غاصبانہ قبضے ، جرائم اور جارحیت کے خاتمہ کا مطالبہ کریں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .