نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے صدر ایران مسعود پزشکیان نے ایکس پر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر لکھا:
"اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کے دوران میں نے کہا کہ قابض صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف اقوام متحدہ کی بے عملی اور بے حسی ناقابل فہم ہے۔ میں نے مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے پھیلاؤ پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ مجھے معلوم ہوا کہ غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں اقوام متحدہ کے 200 فوجی مارے گئے ہیں۔ غزہ میں 41 ہزار بے گناہوں کی ہلاکت پر دنیا بالخصوص مغربی ممالک کی خاموشی ناقابل فہم ہے۔ اسلامی دنیا انہیں لبنان کو ایک اور غزہ میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔"
آپ کا تبصرہ