22 ستمبر، 2024، 5:16 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85604120
T T
0 Persons

لیبلز

حزب اللہ کے تازہ حملوں میں 13 صہیونی زخمی

22 ستمبر، 2024، 5:16 PM
News ID: 85604120
حزب اللہ کے تازہ حملوں میں 13 صہیونی زخمی

تہران- ارنا- ذرائع کے مطابق اتوار کے روز مقبوضہ علاقوں کے شمال میں حزب اللہ کے میزائل حملوں کے نتیجے میں 13 صیہونی زخمی ہو گئے۔

صیہونی حکومت کے چینل 12 نے باخبر ذرائع کے حوالے سے  بتایا ہے کہ حزب اللہ  لبنان کے آج کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں 13 صیہونی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ ان حملوں میں صہیونی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حزب اللہ نے اتوار کی صبح اعلان کیا کہ اس نے فادی 1 اور فادی 2 میزائلوں سے اسرائیل کی اسلحہ کمپنی رافائیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے مزید کہا کہ یہ آپریشن غزہ پٹی کی حمایت اور لبنان کے مختلف علاقوں  پر منگل اور بدھ کو صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے رد عمل میں ہے۔

ان ذرائع مزید بتایا کہ کہ آج صبح سے اب تک  "کریوت شمونا"  بستی پر تقریبا 30 میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ  کا کہنا ہے کہ کریات بیالیک اور قریبی علاقوں میں صہیونیوں کے کچھ مکانات مکمل طور پر جل گئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .