18 ستمبر، 2024، 4:18 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85600849
T T
0 Persons

لیبلز

لبنان میں ایرانی سفیر کی حالت اچھی ہے

18 ستمبر، 2024، 4:18 PM
News ID: 85600849
لبنان میں ایرانی سفیر کی حالت اچھی ہے

تہران – ارنا – بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل کونسلر نے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کی حالت ٹھیک ہے

 ارنا کے مطابق بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل کونسلر کمیل باقرزادہ نے اپنے سماجی رابطے کے پیج پر لکھا ہے کہ انھوں نے  تھوڑی قبل ایران کے انقلابی اور جہادی سفیر جناب امانی کی عیادت کی ہے۔

انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ الحمد للہ ان کی حالت اچھی اور حوصلہ بھی بلند ہے۔

بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل کونسلر نے بتایا ہے کہ ایرانی ڈاکٹروں کو جو ٹیم زخمیوں کے علاج کے لئے لبنان آئی ہے، جب تک ضرورت ہوگی، وہ لبنانی طبی عملے کے ساتھ تعاون کے لئے یہاں باقی رہے گی۔

اسی سلسلے میں لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے بھی اپنے سماجی رابطے کے پیج پر لکھا ہے کہ اپنے عزیز اہل وطن اور ابلاغیاتی ذرائع کے لوگوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سفیر محترم جناب امانی کے علاج میں اچھی پیشرفت ہورہی ہے اور ان کی جسمانی حالت اور بینائی کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہیں حقیقت سے عاری ہیں۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .