ایران: اسرائیل کو لبنان میں اپنے جرائم کا جواب دینا ہوگا، ہم فلسطین پر قبضہ ختم کرنے کی قرارداد  کے حق میں ووٹ دیں گے

نیویارک - ارنا - اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے لبنان میں اسرائیل کے سائبر دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو اس گھناؤنے جرم اور جارحیت کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ صرف چند گھنٹے قبل ایک سائبر دہشت گردانہ کارروائی میں اس حکومت نے بیروت میں مواصلاتی آلات کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جس کے نتیجے میں بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سمیت ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی سفارت کار نے مزید کہا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران لواحقین کے اہل خانہ اور لبنانی حکومت  کو  تعزیت پیش  کرتے ہوئے غاصب اسرائیلی حکومت کے اس تباہ کن اور دہشت گردانہ اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے۔اسرائیلی حکومت کو اس گھناؤنے جرم کا جواب دینا چاہیے۔

اپنے خطاب کے ایک اور حصے میں ایروانی نے کہا: ہماری نظر میں  نہ صرف فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن تسلیم کیا جانا چاہیے بلکہ اسرائیلی حکومت کے غیر قانونی اقدامات سے اقوام متحدہ کے اراکین میں احساس ذمہ داری بیدار ہونا اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی چھٹی شق کے مطابق اس حکومت کی رکنیت پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے  زور دیا کہ حالات کی نزاکت اور فلسطین پر قبضے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں نیزاقدامات کے خاتمے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران قرارداد کے حق میں ووٹ دے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .