16 ستمبر، 2024، 6:11 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85598592
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور ہنگری کے درمیان ایٹمی سیکورٹی سسٹم میں تعاون پرزور

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے ہنگری کے وفد سے ملاقات میں دوںوں ملکوں کے درمیان ایٹمی سیکورٹی سسٹم میں تعاون پر زور دیا ہے۔

  ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے ویاںا میں آٹھویں بین الاقوامی ایٹمی توانائی کانفرنس کے موقع پر ہنگری کے وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات اور گفتگو کی۔  

 انھوں نے ہنگری کے وزير خارجہ پیٹر سیارتو سے ملاقات میں ایران اور ہنگری کے درمیان ایٹمی سیکورٹی کے حوالے سے تعاون کی تقویت پر زور دیا۔  

 اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی  کے سربراہ اور نائب صدر محمد اسلامی نے  ایٹمی توانائی، تعلیم، تحقیقات اور ٹیکنالوجی میں توسیع نیز ایٹمی بجلی گھروں نیز ایٹمی سیکورٹی کے میدان میں بھی  باہمی تعاون میں توسیع پر زور دیا۔

 ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی نے  اس ملاقات میں جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے، فریق مقابل کی جانب سےمعاہدے اور اپنے وعدوں کی پابندی نہ کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  سبھی فریقوں کو اپنے عہدوپیمان کی پابندی کرنی چاہئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .