دوسری جانب صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے تحقیقی مرکز نے اعتراف کیا ہے کہ تحریک انصار اللہ، صیہونی حکومت کو نشانہ بنانے کی توانائی کے ساتھ ہی اپنی میزائل طاقت بڑھانے میں اس طرح سے کامیاب ہوئي ہے کہ اب وہ مقبوضہ فلسطین کے مرکز پر میزائلوں کی بارش کر سکتی ہے۔
اخبار نے لکھا ہے: انصار اللہ کی بڑھتی میزائل طاقت اور پہلے سے موجود ڈرون طاقت کی وجہ سے اسرائیلی حکومت کے لئے انصار اللہ کی طرف سے خطرات بڑھ گئے ہيں۔
غاصب صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے تحقیقی مرکز نے بھی کہا ہے کہ یمنی ڈرون نے تل ابیب کو نشانہ بنانے اور اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے میں اپنی صلاحیت ثابت کردی ہے۔
در ایں اثنا صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ تل ابیب پر انصار اللہ کےمیزائل حملے کے بعد پناہ گاہوں کی طرف بھاگتے ہوئے درجنوں صیہونی زخمی ہو گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ