چمران 1 کے کامیاب لانچنگ سے پابندیاں لگانے والوں کو جواب مل گيا ہے،  ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

تہران (IRNA) وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: "چمران 1" تحقیقی سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ اور زمین کے مدار میں اسکی تنصیب سے پابندیاں لگانے والے بے منطق لوگوں کو ایک بار پھر اپنے اقدامات کا واضح جواب مل گیا ہے۔

ناصر کنعانی نے اپنے ایکس پیچ پر لکھا ہے کہ قائم- 100 سیٹلائٹ کے ذریعہ چمران 1 تحقیقی سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ اور مدار میں 550 کلومیٹر کے  فاصلے پر اس کی تنصیب پوری ایرانی قوم، سائنسدانوں اور ماہرین کو مبارک ہو۔  

انہوں نے مزید کہا کہ پابندیاں لگانے والے بے منطق لوگوں نے ایک بار پھر اپنے اقدامات کا واضح جواب دریافت کرلیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران ایک منقطی، طاقتور اور تعاون کرنے والا ملک بہتر ہوگا کہ اپنے رویئے کو منطقی بنائیں۔   

ارنا کے مطابق، "چمران 1" 14 ستمبر 2024 کو ہفتہ کی صبح لانچ کیا گیا اور اسے زمین کے مدار میں 550  بلندی پر نصب کردیا گيا۔ زمینی اسٹیشن کو مذکورہ سیٹلائٹ سے سنگل موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .