14 ستمبر، 2024، 6:29 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85596343
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت کے کمانڈ روم  پر حزب اللہ کے حملے 

تہران(IRNA ) لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے کئی کمانڈ سینٹروں اورفوجی اڈوں کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ 

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے غزہ پٹی میں ثابت قدم فلسطینی قوم کی حمایت اور ان کی بہادرانہ اور باوقار مزاحمت کی حمایت جاری رکھتے ہوئے اور جنوبی لبنان کے دیہی مکانات پر حملوں کے جواب میں کفرمان میں دو سو بیالیوں آٹلری بریگيڈ اور طبریہ جھیل کے کنارے واقعے اسرئیلی فوج کے یفتاح الیفلیط نامی فوجی چھاؤنی کو درجنوں کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔ 

حزب اللہ نے بھی "معالیہ گولانی" کی بیرکوں میں 810 قائم "حرمون" بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو بھی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے جہاں صیہونی فوجی افسران مقیم ہیں۔ 

حزب اللہ نے "الزاعورہ " بیس میں اسرائیلی فوج کے توپ خانے کو بھی متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .