12 ستمبر، 2024، 8:31 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85594766
T T
0 Persons

لیبلز

صدر ایران: ہم اپنے حقوق کا دفاع کرتے ہیں اور دنیا کے تمام لوگوں کے لیے امن  کے خواہاں ہیں

تہران - ارنا - صدر مملکت نے کہا کہ اگر غزہ میں معصوم عورتوں اور بچوں کے قتل پر خرچ ہونے والی رقم کو دنیا کے مختلف حصوں میں تعمیر و ترقی پر خرچ کیا جائے تو بڑی تعداد میں لوگ بہتر زندگی سے مستفید ہو سکتے ہیں

 صدر مسعود پزشکیان نے کہا: مفاہمت، اتحاد اور ایک دوسرے کے حقوق کا احترام، انسانی سماجوں میں استحکام و امن و امان کی بنیاد ہے۔

 صدر مسعود پزشکیان نے جمعرات کو اربیل  کے دورے  کے موقع پر  عراقی کردستان کی کچھ سیاسی جماعتوں کے سربراہوں  سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ تمام انسان خدا کے نزدیک برابر ہیں اور برتری کا معیار صرف اور صرف ایک  یعنی تقوی ہے ۔

صدر ایران نے کہا :  اگر تمام انسان  متحد   ہوکر احکام الٰہی اور انبیاء کی نصیحت کے مطابق تقوی کی راہ پر چلیں تو یقیناً نجات حاصل ہو جائے گی۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ عدل و انصاف پر بھروسہ کرنے سے تمام مسائل حل ہو جائیں گے، مزید کہا: عدل و انصاف کا مطلب ہے کہ ہم  اپنے حقوق کی حفاظت کریں  اور کسی کے حق  کو پامال نہ کریں اور ہم اپنے حقوق کا دفاع کرتے ہیں اور دنیا کے تمام لوگوں کے لیے امن و سکون چاہتے ہیں۔

صدر نے کہا کہ اگر غزہ میں معصوم عورتوں اور بچوں کے قتل پر خرچ ہونے والی رقم کو دنیا کے مختلف حصوں میں تعمیر و ترقی پر خرچ کیا جاتا  تو لوگوں کی ایک بڑی  تعداد بہتر زندگی سے مستفید ہو سکتی تھی۔ مفاہمت، اتحاد اور ایک دوسرے کے حقوق کا احترام، انسانی سماجوں میں استحکام و امن و امان کی بنیاد ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .