10 ستمبر، 2024، 9:31 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85592146
T T
0 Persons

لیبلز

اقوام متحدہ: اسرائیل نے ہمارے امدادی قافلے کو اسلحہ کے زور پر روکا

تہران- ارنا- اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ فلپ لازارینی نے بتایا  ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی فوج  نے اقوام متحدہ کے ایک قافلے کو بندوقوں کے زور پر روکا اور بلڈوزر سے اقوام متحدہ کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا: اسرائیلی فوج نے پولیو ویکسین کے لیے غزہ میں موجود اقوام متحدہ کے عملے کو گرفتار کر کے دھمکی دی ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ پولیو ویکسینیشن کل شمالی غزہ میں ہوگا یا نہیں۔

ایکس پر ایک پیغام میں، لازارینی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قافلے کو   وادی غزہ چیک پوسٹ کے فوراً بعد روکا گیا اور اقوام متحدہ کے عملے کو بندوق کی نوک پر گرفتار کرنے کی دھمکی دی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ "بلڈوزروں نے اقوام متحدہ کی بکتر بند گاڑیوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا: اس قافلے کے ساتھ سفر کرنے والے فلسطینی اور بین الاقوامی ملازمین کو آٹھ گھنٹے سے زیادہ قت تک  حراست میں رکھا گیا تھا لیکن اب انہیں رہا کر دیا گيا ہے اور وہ اقوام متحدہ کے سنٹر پر بحفاظت واپس آ گئے ہيں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .