8 ستمبر، 2024، 7:56 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85590749
T T
0 Persons

لیبلز

پی ٹی آئی کے ہزاروں طرفداروں کا مظاہرہ، عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد – ارنا- سابق وزیر اعظم عمران خان کے ہزاروں طرفداروں نے سڑکوں پر نکل کر جیل سے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا

ارنا کے مطابق  اتوارکو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں پارٹی کے لیڈران اور کارکنوں کے علاوہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے ہزاروں طرفداروں نے بھی شرکت کی اور جیل سے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

 پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی یہ پہلی ریلی تھی جوسخت سیکورٹی کے تحت منعقد ہوئی ۔

پاکستان  کے سیکورٹی دستوں نے ریلی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لئے عمران خان کے طرفداروں کے اجتماع کی جگہ کو بڑے بڑے کنٹینرلگا کے چاروں  طرف سے بند کردیا تھا۔   

پاکستان کے نیوز چینلوں نے بھی بتایا ہے کہ پولیس نے آج ریلی کی جگہ سے کئی کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔

 پاکستان کے ٹی وی چینلوں نے رپورٹ دی ہے کہ اسلام آباد میں داخل ہونے کے سارے راسے بند کردیئے جانے اور سخت سیکورٹی کے  باوجود ہزاروں افراد ریلی  کی جگہ پہنچ گئے اور اس میں شریک ہوئے۔

  پاکستان تحریک انصاف نے حکومت پر ریلی میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ حکمراں دھڑا عمران خان کی  مقبولیت سے وحشت زدہ ہے۔

 بعض رپورٹوں میں بتایا گیا  ہے کہ  ریلی کے شرکا اورسیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم میں مظاہرین کے ساتھ ہی بہت سے پولیس اہلکار  بھی زخمی ہوگئے۔

 یاد رہے کہ عمران خان، ان کی اہلیہ بشری بی بی ، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کے بہت سے لیڈران جیل میں بند ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .