8 ستمبر، 2024، 5:07 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85590632
T T
0 Persons

لیبلز

شہدائے غزہ کی تعداد 40 ہزار 972 ہوگئی

8 ستمبر، 2024، 5:07 PM
News ID: 85590632
شہدائے غزہ کی تعداد 40 ہزار 972 ہوگئی

 تہران – ارنا- غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گیارہ ماہ سے غزہ پر جاری غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 40 ہزار 972 ہوگئ ہے۔

ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کے محکمہ صحت نے اتوار کی شام ایک بیان جاری کرکے  بتایا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے مختلف علاقوں پرتین بار حملے کئے جن میں 33 فلسطینی شہید اور 145 زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان شہیدوں اور زخمیوں کو شامل کرنے کے بعد سات اکتوبر 2023 سے غزہ پرغاصب صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 40 ہزار 972 اور زخمیوں کی تعداد 94 ہزار 761 ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ سات اکتوبر 2023 کو استقامتی فلسطینی محاذ  کے آپریشن طوفان الاقصی میں اپنی ناقابل تلافی شکست کا بدلہ فلسطینی عوام سے  لینے کے لئے غاصب صیہونی فوج نے غزہ پر وحشیانہ حملے شروع کئے جن کا سلسلہ گیارہ ماہ گزرجانے کے بعد اب بھی جاری ہے۔  

 یہ ایسی حالت میں ہے کہ گیارہ ماہ سے جاری ان وحشیانہ حملوں میں غاصب صیہونی فوج نے وسیع پیمانے پر جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا، امریکا اور یورپ کے دیئے ہوئے جدید ترین ہتھیاروں اور انتہائی تباہ کن بموں  سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مظلوم فلسطینی عوام کو شہید اور زخمی کرنے کے علاوہ غزہ کی سبھی بنیادی شہری تنصیبات، لوگوں کے رہائشی مکانات، اسپتال، اسکول کالج اور پینے کے پانی کے ذخائر اور کنویں وغیرہ سب کچھ تباہ کردیئے اور غزہ کا محاصرہ شدید ترکرکے فلسطینی عوام پر بھوک مری  بھی مسلط کردی لیکن اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کرسکی۔ نہ حماس کو ختم کرسکی اور نہ ہی اپنے جںگی قیدیوں کو آزاد کراسکی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .