8 ستمبر، 2024، 2:34 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85590479
T T
0 Persons

لیبلز

حزب اللہ: دشمن کے پاس جنگ روکنے کے سوا کوئی راستہ نہیں

 تہران- ارنا- حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مزاحمت علاقے میں نئے معاملات کو اپنے حق میں موڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، کہا: صیہونی حکومت کے پاس آگے بڑھنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ غزہ پٹی پر جارحیت کو روکے۔ "

 شیخ نبیل قاووق نے مزید کہا: صیہونی حکومت روز بروز کمزور ہوتی جا رہی ہے، جب کہ مزاحمت کی طاقت ، دفاع، جنگ اور فوجی و سیاسی میدانوں میں بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے  زور دیا کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر مزاحمت نے ثابت کر دیا کہ وہ دھمکیوں، بڑی بڑی باتوں،  بحری جنگی جہازوں اور طیارہ بردار جہازوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔

شیخ نبیل قاووق نے مزاحمت اور لبنان کی اہم شخصیات کی موجودگی میں منعقد ایک تقریب میں کہا کہ مزاحمت، حمایتی محاذوں کو کمزور کئے جانے کی اجازت نہيں دے گی، غزہ کی حمایت میں پیش پیش رہے گی اور صیہونی دشمن کے پاس صیہونی آبادکاروں کو بچانے اور انہيں ان کے گھروں میں واپس لانے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ غزہ پٹی پر جارحیت کا خاتمہ ہے ۔

حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نے مزید کہا: دشمن کے پاس بحران اور مزاحمت کی طرف سے پیدا کئے گئے حالات سے نکلنے کی طاقت نہيں ہے ۔ صیہونی حکومت، پسپائی اور شکست کے اعتراف کی راہ پر چل پڑی ہے جبکہ مزاحمت ، لبنان، یمن، فلسطین اور عراق میں اسٹریٹک و تاریخی فتح کی راہ پر بڑھ رہی ہے اور یہ سب کچھ مزاحمتی محاذ کے مفاد میں ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .