اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ خبروں کے مطابق جنین کیمپ پر جارحیت کے 10 دن بعد اور طولکرم شہر پر حملے کے چار دن بعد صیہونی حکومت کی فوجیں مغربی کنارے کے جنین اور طولکرم علاقوں سے پسپا ہو گئی ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا: غزہ پٹی اور اب شمالی غرب اردن کے کچھ علاقوں خاص طور پر طولکرم و جنین میں جنوب آمیز تخریبی کارروائيوں کی تصویروں سے یہ پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت فلسطین قوم اور مزاحمت کے سامنے فتح کی طرف سے مایوس ہو گئی ہے اس لئے " تباہ شدہ علاقہ " کی حکمت عملی پر عمل کر رہی ہے۔
کنعانی لکھا ہے کہ مختلف ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں اخلاقی، انسانی اور قانونی طور پر پابند ہیں کہ وہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے مغربی کنارے میں جنگی جرائم کے اعادے کو روکیں۔
آپ کا تبصرہ