حزب اللہ لبنان نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ غزہ پٹی کے عوام اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت اور اسی طرح لبنان کے شہریوں کے گھروں کے خاص طور پر فرون علاقے پر صیہونی فوج کی حالیہ جارحیت کے جواب میں کاتیوشا میزائلوں سے " جبل نیریا" چھاونی کو نشانہ بنایا گیا۔
اس بیان کے مطابق جبل نیریا چھاونی صیہونی فوج کی گولانی بریگیڈ کا ہیڈ کوارٹر ہے۔
حزب اللہ لبنان نے گزشتہ روز بھی ایک بیان جاری کرکے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع المطلہ کالونی میں صیہونی فوجیوں کی عمارتوں اور معیان باروخ اور زيدین چھاونیوں کو ڈرون اور میزائل سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ