کاظم جلالی نے تاس نیوز ایجنسی سے ایک گفتگو میں بتایا کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کازان میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں اور روس کے صدر سے ملاقات کا پروگرام بھی ہے۔
ایرانی سفیر نے مزید بتایا: مجھے یقین ہے کہ ایران کے صدر کازان میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ہم اس دورے کی تیاریوں میں مصروف ہیں تاکہ یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کے لئے مفید اور کامیاب رہے۔
کاظم جلالی نے مزید کہا : دو طرفہ تعلقات کے سلسلے میں ولادیمیر پوتین سے ملاقات ہوگي اور اسی طرح دیگر سربراہان مملکت اور روس میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات نیز اجلاس میں تقریر، صدر کے دورہ کی پروگراموں میں شامل ہے۔
روس نے یکم جنوری 2024 کو برکس کی صدارت سنبھالی۔ برکس کا سربراہی اجلاس اکتوبر 2024 میں کازان میں منعقد ہوگا۔ ایران یکم جنوری 2024 کو برکس میں شامل ہوا۔
برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ کے علاوہ، جن کے نام کے پہلے لفظ سے اس تنظيم کا نام رکھا گيا ہے، برکس میں اب ایران، سعودی عرب، مصر، متحدہ عربم امات اور ایتھوپیا جیسے دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔
اس وقت دنیا کی تقریباً نصف آبادی، دنیا کی خام تیل کی پیداوار کا 40 فیصد سے زیادہ اور دنیا کی تقریبا 25 فیصد برآمدات برکس گروپ کے اراکین سے تعلق رکھتی ہیں۔
14واں برکس سربراہی اجلاس اس سال 22 سے 24 اکتوبر کے درمیان نعقد ہوگا۔
آپ کا تبصرہ