بريگيڈیئر جنرل صباحی فرد : جدید ترین آلات کے ذریعے ملک کی فضائی نگرانی اور حفاظت کر رہے ہیں

تہران (IRNA) ایئر ڈیفنس فورس جدید ترین آلات اور ماہر افرادی قوت کے ذریعے ملک کی فضائي نگرانی اور حفاظت کر رہی ہے۔ یہ بات ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر جنرل علی رضا صباحی فرد نے شمال مشرقی کمانڈ کے دورے کے موقع پرکہی۔

بریگيڈیئرجنرل صباحی  فرد نے ملک کی سلامتی کے دفاع  اور فضائی خطرات سے نمٹنے میں ایئر ڈیفنس فورس کے کردار  اور اس کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ریڈار اور میزائل سسٹموں کو وقت کے تقاضوں کے مطابق مسلسل اپ گریڈ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے دیگر دستوں کے ساتھ ایئر ڈیفنس فورس کی مشترکہ مشقوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم ملک کی فضائي حدود کے دفاع کے لیے ہر آن تیار ہیں۔

بریگيڈیئر جنرل صباحی فرد کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی مسلح افواج کو جدید ترین فضائی دفاعی نظام سے لیس کرکے علاقائی طاقت میں تبدیل ہوگيا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ یہ عظیم کامیابی ملکی ماہرین کی برسوں کی کوششوں اور بڑی سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے۔

ایئر ڈیفینس فورس کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ دفاعی میدان میں نمایاں بہتری آئی ہے اور  فضائی سلامتی کا نظام مزید مضبوط ہوا ہے جس نے ہمیں کسی بھی فضائی خطرے سے نمٹنے کے لیے قابل بنادیا ہے۔

ارنا کے مطابق، بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے اس موقع پر شمال مشرقی ایئر ڈیفنس کمانڈ کی مختلف پوزیشنوں کا معائنہ اور اس علاقے  میں دفاعی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ .

انہوں نے ملک کی فضائی حدود کے دفاع کے لیے چوکسی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .