5 ستمبر، 2024، 11:58 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85587809
T T
0 Persons

لیبلز

ایران نے وینزویلا کے صدارتی طیارے پر قبضے کے امریکی اقدام کی مذمت کی

تہران - ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی  وزارت خارجہ کے ترجمان نے وینزویلا کے صدر کے زیر استعمال طیارے کو قبضے میں لینے کے امریکی حکومت کے حالیہ اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

ناصر کنعانی نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا: اسلامی جمہوریہ ایران ، بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امریکی حکومت کی طرف سے وینزویلا کے صدر کے زیر استعمال طیارے کو قبضے میں لینے کے حالیہ اقدام  کو بین الاقوامی قوانین خاص طور پر ہوابازی کے بین الاقوامی قوانین  کے منافی  اور نا قابل قبول سمجھتا ہے ۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: امریکہ کی جانب سے دوسرے ملکوں اور قوموں کے خلاف زور زبردستی کی ایک کڑی سمجھا جانے والا یہ اقدام فضائیہ کے شعبے میں آشوب اور قزاقی کی ترویج دینا ہے اور اس سے ہوابازی کے شعبے میں  سیکوریٹی کو خطرات لاحق ہو جائيں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے اپنے قومی سرمایئے کی بازیابی کے لئے وینزویلا حکومت کے اقدامات کی ایران کی جانب سے مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے،  امریکہ کی جانب سے پابندیوں اور زور زبردستی کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے مختلف ملکوں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .