پیرس پیرا لمپک 2024 میں ایران کا ایک اور گولڈ، ایرانی کھلاڑی افروز نے نیزہ پھینکنے (Javelin throw) میں اپنا ہی پچھلا  ریکارڈ توڑ دیا

پیرس – ارنا – ایرانی اتھیلیٹ سعید افروز نے پیرس  پیرا لمپک 2024 میں نیزہ پھینکنے (Javelin throw) میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

 ارنا کے مطابق پیرس پیرا لمپک 2024 میں اج ایرانی اتھیلیٹ سعید افروز نے جاویلن تھرو کی کلاس ایف 34 فورمیں عراق، چین، مراکش، اور بزازیل کے ایک ایک اور کولمبیا کے دوکھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔

 پیرس پیرا لمپک 2024 میں جاویلن تھرکے اس مقابلے میں دنیا کے سات کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور ایران کے سعید افروز نے چوتھے اتھیلیٹ کی حیثیت سے نیزہ پھینکا اور پہلے تین تھرو میں اپنے ہی تین عالمی اور پیرا لمپک ریکارڈ توڑ دیئے۔

سعید افروز نے چوتھے تھرو میں  انتالیس اعشاریہ آٹھ سات میٹر اور چھٹے میں تھرو میں چالیس اعشاریہ آٹھ چھے میٹر کی دوری پر نیزہ پھینکا۔

 ان کے پانچویں تھرو میں غلطی کا اعلان کیا گیا۔ لیکن مقابلوں کے اختتام کے پر اکتالیس اعشاریہ ایک چھے کے ریکارڈ تھرو کے ساتھ  ان کو پہلے نمبر پراور انہیں سونے کے تمغے کا حقدار قرار دیا گیا۔

ایران کے سعید افروز کے بعد  اس مقابلے میں شریک کولمبیا کے دونوں کھلاڑیوں میں سے ایک نے انتالیس اعشاریہ صفر چار میٹرکے تھرو کے ساتھ  دوسری پوزیشن اور چاندی کا تمغہ اور دوسرے کھلاڑی نے سینتس اعشاریہ  ایک  سات میٹر کے تھرو کے ساتھ تیسری پوزیشن اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔    

 جاویلن تھرو میں افروز سعید کے سونے کے تمغے کے بعد، پیرس پیرا لمپک 2024 میں ایران کے سونے کی تغموں کی تعداد تین ہوگئی ۔

  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .