زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے: صیہونی میڈیا کی رپورٹ

تہران – ارنا – صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی جنگ شروع ہونے سے اب تک 10 ہزار 400 صیہونی فوجی زخمی ہوچکے ہیں۔

ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی میڈیا نے  یہ تو بتایا ہے کہ جنگ غزہ میں 10 ہزار 400 صیہونی فوجی زخمی ہوچکے ہیں لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے 9 اگست کو صیہونی فوج نے اعتراف کیا تھا کہ جنگ غزہ میں اس کے 689  فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

 جنگ غزہ کو گیارہ ماہ ہورے ہیں لیکن سخت سنسر کی وجہ سے اسرائیلی فوج نے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کے صحیح اعدادوشمارجاری نہیں کئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ جنگ غزہ میں ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی صحیح تعداد ظاہر ہونے کے بعد مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے خلاف سخت ردعمل آسکتاہے۔

 صیہونی ذرائع  ابلاغ نے اس سے پہلے کہا تھا کہ زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کی جو تعداد  فوج بتاتی ہے وہ اسپتالوں کے اعلان کردہ اعدادوشمار سے بہت کم ہے۔

صیہونی حکومت کے کان ٹی وی چینل نے بھی اعلان کیا تھا صیہونی حکومت نے اسپتالوں کو حکم دیا ہے کہ فوج سے ہم آہنگی کے بغیر فوجیوں کے جانی نقصانات کے بارے میں کوئی اعدادوشمار جاری نہ کریں۔  

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .