حماس نے مغربی کنارے میں مسلسل ساتویں روز غاصب صیہونی حکومت کی فوجی کارروائیوں کے جاری رہنے اور متعدد فلسطینیوں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ ان شہداء کا پاک خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔
حماس نے مزید کہا کہ ان شہداء کے خون اور پورے فلسطین میں فلسطینیوں کے بڑھتے ہوئے غصے سے مزاحمت کے عمل اور اس کی کارروائیوں میں اضافہ ہوگا۔
حماس نے مغربی کنارے کے صوبوں بالخصوص طولکرم میں فلسطینی عوام اور مجاہدوں کی استقامت اور جہاد کی تعریف کی جو غاصب صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کے باوجود فخر سے اور سربلند ڈٹے ہوئے ہيں۔
حماس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غاصب صیہونی حکومت کی بڑھتی ہوئی جارحیت اس بات کا ثبوت ہے کہ صیہونی حکومت کس طرح سے ایک سازش کے تحت پہلے اور اب غرب اردن کے لوگوں کو اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور کر رہی ہے تاکہ ان کی زمینوں کا سن 1947 میں مقبوضہ علاقوں سے الحاق کر لے ۔
آپ کا تبصرہ