اس طرح وہ پیرالمپکس میں تمغہ جیتنے والی پہلی نابینا ایرانی خاتون بن گئيں ہیں۔
25 سالہ ہاجر صفرزادہ نے مقررہ فاصلہ 55.39 میں طے کرکے یہ اعزام اپنے نام کیا۔ کیوبا کی امرا ڈیورنڈ نے 53.59 کے ساتھ سونے کا جبکہ یوکرین کی اوکسانا بٹورچک نے 55.67 کے ساتھ کانسی کا تغمہ حاصل کیا۔
ایتھلیٹکس میں ایرانی کاروان کا یہ چھٹا تمغہ ہے۔ اس سے قبل امیرحسین علی پور ویٹ تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔ مہدی اولاد اور ظفر ذاکر نے ویٹ تھرو میں سلور میڈل اور کلب تھرو میں پرستو حبیبی اور علیرضا مختاری نے ویٹ تھرو میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
اس تمغے کے ساتھ، صفرزادہ نے ایرانی کھیلوں کی تاریخ بنانے والوں میں اپنا نام درج کرایا۔ وہ پیرالمپکس میں تمغہ جیتنے والی پہلی ایرانی نابینا خاتون ہیں۔
آپ کا تبصرہ