غزہ  اور یوکرین کی جنگوں نیز پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں ایران اور آئرلینڈ کے وزرائے خارجہ کی مشاورت

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران اور آئرلینڈ کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پر اہم ترین علاقائی اورعالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ارنا کے مطابق  آئرلینڈ کے وزیرخارجہ مائیکل مارٹن نے ٹیلیفون پر اپنے نئے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کو مبارکبادپیش کی اوران کی کامیابی کی آرزو کا اظہار کیا۔

 آئرلینڈ کے وزیرخارجہ نے اپنے نئے ایرانی ہم منصب کے ساتھ  اس ٹیلیفونی گفتگو میں غزہ کے حالات اور مشرق وسطی بالخصوص لبنان تک کشیدگی پھیل جانے پرتشویش ظاہرکی۔

   انھوں نے غزہ میں فوری طورپر جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی ضرورت پرزوردیا اورکہا کہ غزہ کے عوام تک امداد رسانی کے لئے حالات کو سازگار بنانا ضروری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے آئرلینڈ کے وزیرخارجہ کے ٹیلیفون اورمبارکباد کا شکریہ ادا کیا اوردونوں ملکوں کے درمیان باہمی احترام کی بنیاد پرروابط میں فروغ کو ممکن بتایا۔

انھوں نے مغربی ایشیا کے حالات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہئے۔

 سید عباس عراقچی نے کہا کہ اس حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران ہراس سمجھوتےکی حمایت کرے گا جو حماس اورفلسطینی عوام کو منظور ہوگا۔

 انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے لیکن صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہونے جنگ اوروحشیانہ تشدد کا دائرہ غرب اردن تک پھیلا دیا ہے۔

ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کو فوری طور پرجنگ اور تشدد روکنے پرمجبورکیا جانا ضروری ہے۔

ایران اورآئر لینڈ کے وزرائے خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے دیگر مسائل منجملہ پابندیوں کے خاتمے نیز یوکرین جنگ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور سیاسی مشاورتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پراتفاق کیا۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .