ٹیلی گراف اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں پیرالمپکس گیمز کے ویلج میں ایرانی کھلاڑی مرتضی مہرزاد کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے: مہرزاد ان کھلاڑیوں میں سے ہیں جو ایران کے پیرا اولمپک گیمز کی علامت بن سکتے ہیں، لیکن وہ کئی مسائل سے نبرد آزما ہیں۔
ان کا قد 2 میٹر 47 سنٹی میٹر ہے جس کی وجہ سے وہ اس وقت دنیا کے دوسرے اور تاریخ کے ساتویں سب سے لمبے شخص ہيں۔
ٹیلی گراف نے لکھا: صرف سلطان کوسن ہیں جو ایک ترک کسان ہیں اور 2 میٹر 51 سینٹی میٹر قد کے ساتھ دنیا کے سب سے لمبے شخص ہيں۔
ٹیلی گراف ميں بتایا گیا ہے کہ مہرزاد کے لمبے قد نے پیرس میں ان کے لیے بہت سے مسائل پیدا کیے ہیں اور ان کے سونے کے لیے کوئی بیڈ نہیں ہے اس لیے مہرزاد کو زمین پر سونا پڑتا ہے۔
آپ کا تبصرہ