1 ستمبر، 2024، 8:31 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85585443
T T
0 Persons

لیبلز

عراقی: مزاحمت کی حمایت  کی ایران کی اصولی  پالیسی جاری رہے گی

تهران- ارنا- سید عباس عراقچی نے ایران میں حزب اللہ لبنان کے نمائندے سے ملاقات میں مزاحمت کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی کے جاری رہنے پر زور دیا ہے۔

تہران میں حزب اللہ لبنان کے نمائندے سید عبداللہ صفی الدین نے جمعہ کے روز وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں حزب اللہ کے نمائندے نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور دیگر عہدیداروں  کی طرف سے  ڈاکٹر  عباس  عراقچی کو وزیر خارجہ منتخب کئے جانے پر مبارک باد دی اور ان کی کامیابی کی دعا کی۔

سید عباس عراقچی نے مبارک باد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے، سید حسن نصر اللہ اور دیگر عہدہ داروں کو سلام کہا اور  علاقائی اقوام کی جانب سے  مزاحمت اور اپنے جائز  حقوق کی بازیابی کے لئے جدوجہد کی حمایت کی اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

اس ملاقات میں لبنان  صیہونی  مخالف مزاحمتی محاذ کی تازہ ترین صورتحال اور فلسطین، غزہ اور مغربی کنارے  کے حالات اور خطے کی تازہ ترین  صورت حال کا  جائزہ لیا اور ان پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .