1 ستمبر، 2024، 6:26 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85585377
T T
0 Persons

لیبلز

جنرل  حیدری: M60 ٹینک  نئي ٹیکنالوجی  کے ذریعے اپڈیٹ کیا گيا ہے

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے بتایا ہےکہ M60 ٹینک ، بکتر بند ہونے کے لحاظ سے دنیا کے موجودہ ٹینکوں کے برابر ہے اور اسے نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے اپڈیٹ کیا گيا ہے۔

اتوار کے روز، M60 ٹینک کے الحاق کی تقریب کے موقع پر، بریگیڈیئر جنرل کیومرت حیدری نے صحافیوں کو بتایا کہ  رہبر انقلاب اسلامی کے حکم کے مطابق،  بری فوج  نے گزشتہ چند  برسوں میں اپنے اندر بڑی تبدیلیاں پیدا کیں اور اب ایک بے حد فعال ، حملہ آور اور تیزی سے سرگرم ہونے والی فوج بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مسلح افواج کے کمانڈر بھی ایم 60  کا معائنہ کرنے کے لئے اس تقریب میں موجود تھے تاکہ اس ٹینک کو بڑے پیمانے پر بنایا جا سکے۔

بریگیڈیئر جنرل حیدری نے  یہ بتاتے ہوئے کہ  ایم 60 ٹینک میں 13 صلاحیتیں  تھیں جنہیں ہم دوبارہ بحال کرنے میں کامیاب ہوئے،  کہا: ایم 60 ٹینک میں ری ایکٹیو آرمر، ایک اسٹائلائزر، دن اور رات میں  آپریشن کی صلاحیت ہے اور لمبی رینج کے کیمرے لگے ہیں جس کی وجہ سے آپریٹر کو باہر کا سب کچھ نظر آتا ہے، اس میں بہت مضبوط گولوں کا استعمال ہوتا ہے اور اس کا موٹر بہت زبردست ہے۔

انہوں نے یاد دلایا: ایم 60 ٹینک بکتر بند  صلاحیتوں کے لحاظ سے دنیا کے موجودہ ٹینکوں کے برابر ہے  اور اسے نئی ٹکنالوجی سے اپڈیٹ کیا گيا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .