بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے اتوار کے روز اسلامی جمہوریہ کے بانی امام خمينى کے نظریات کے ساتھ ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈروں اور ملازمین کی تجدید بیعت کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایئر ڈیفنس فورس کے پاس موجود تمام آلات ملک کے اندر ایرانی ماہرین نے بنائے ہیں اور یہ دنیا کے جدید ترین دفاعی نظاموں سے بہتر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا دفاعی سازوسامان موجودہ خطرات کی بنیاد پر بنایا گیا ہے اور ہم موجودہ خطرات سے بھی پوری طرح آگاہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پوری تیاری کی حالت میں ہیں اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
آپ کا تبصرہ