31 اگست، 2024، 8:48 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85584393
T T
0 Persons

لیبلز

پیرس پیرالمپک، ایرانی خاتون نے گولڈ میڈل حاصل کیا

پیرس - ارنا - شوٹنگ کے مقابلے میں ایرانی کھلاڑی نے پیرس پیرالمپک گیمز میں ایران کے لئے پہلا گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے۔

پیرس 2024 پیرا لمپک گیمز کے شوٹنگ مقابلوں کے تحت  ، خواتین کے 10 میٹر P2 کے فائنل مقابلے کا انعقاد ہوا۔

فائنل میں  ایرانی کھلاڑی  سارہ جوانمردی کا ترکی کی کھلاڑی آئسل اوزجان  سے  قریبی اور  دل کی دھڑکن بڑھا دینے والا مقابلہ ہوا اور وہ  اکثر  راؤنڈز میں  پوائنٹ چارٹ  میں سرفہرست رہیں لیکن آخر میں ،  ایران کی جوانمردی نے فائنل راؤنڈ میں اپنے حریف کو پیچھے چھوڑ دیا اور 236.8 پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن بن کر گولڈ میڈل  پر قبضہ کر لیا۔

پیرس پیرالمپک، ایرانی خاتون نے گولڈ میڈل حاصل کیا

پیرس پیرا لمپک گیمز میں " فرزندان ایران " قافلے کا یہ پہلا طلائی تمغہ ہے۔ اس مقابلے میں اوزجان نے چاندی کا تمغہ جیتا اور  ہندوستان کی روبینہ فرانسس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نسرین شاہی بھی اس مقابلے میں ایران کی دوسری کھلاڑی  تھیں جو فائنل میں آگے بڑھنے کے باوجود ہتھیاروں کے ٹیسٹ میں ناکامی کی وجہ سے نااہل قرار دے دی گئیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .