31 اگست، 2024، 1:29 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85583853
T T
0 Persons

لیبلز

حماس: غرب اردن میں استقامت غاصب صیہونی حکومت کو مبہورت کردے گی

 تہران – ارنا – فسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے شمالی الخلیل میں دو کارروائیوں کے بعد ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینیوں کی استقامت غاصب صیہونی حکومت کو مبہورت کردے گی

ارنا نے حماس کے ٹیلیگرام چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ الخلیل کے شمال میں کرمی تسور اورغوش عتصیون کے قریب دونوں کاررائیاں مختلف طریقے سے انجام دی گئ ہیں۔

 حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان دونوں کارروائیوں کا کھلا پیغام یہ ہے کہ جب تک سرزمین فلسطین اورفلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت  کا سلسلہ جاری رہے گا، اس کے مقابلے میں استقامت بھی جاری رہے گی۔  

 حماس نے کہا ہے کہ اس بات کے پیش نظر کہ الخلیل جنوبی غرب اردن میں واقع ہے دونوں کارروائیاں خاص اہمیت رکھتی ہیں۔  

 حماس نے کہا کہ یہ دنوں کارروائیاں ایسے حساس حالات میں انجام دی گئی ہیں کہ شمالی غرب اردن میں صیہونی حکومت کے حملوں اور غزہ میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی میں شدت کا مشاہدہ کیا جارہا ہے ۔

 حماس  نےکہا ہے کہ غاصب دشمن ہمارے وطن کے کسی بھی حصے پر اپنا تسلط نہيں جماسکتا اور غرب اردن میں ہرجگہ اور ہروقت اچانک حملے کئے جائيں گے۔

 حماس نے کہا ہے  پورے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت نے ہائی الرٹ کا اعلان کررکھا ہے اوران حالا ت میں یہ کارروائیاں صیہونی دشمن کے انٹیلیجنس اداروں پر کاری وارکی حیثیت رکھتی ہیں۔  

  یاد رہے کہ صیہونی ذرائع نے سنیچر کی صبح اعلان کیا ہے کہ ایک فلسطینی مجاہد کرمی تسورصیہونی کالونی کے چوکیدارکو اپنی گاڑی سے کچلتا ہوا کالونی کے اندر داخل ہوا اور صیہونیوں پر فائرنگ کردی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یہ فائرنگ  کالونی کے گیٹ پر کاربم کے دھماکے  کے بعد کی گئی ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .