31 اگست، 2024، 9:26 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85583610
T T
0 Persons

لیبلز

 کرمی تسور صیہونی کالونی پر حملے کی تفصیلات

تہران – ارنا – صیہونی ذرائع نے سنیچر کی صبح اعلان کیا کہ ایک صیہونی مجاہد "کرمی تسور" صیہونی کالونی کے چوکیدار کو اپنی گاڑی سے کچلتا ہوا کالونی کے اندر داخل ہوا اور صیہونی آبادکاروں پر فائرنگ کردی

ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فائرنگ کی کارروائی اس کالونی کے گیٹ پر ایک کار بم کے دھماکے کے بعد انجام پائی ہے۔

صیہونی ذرائع نے اس کارروائی میں دو صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبردی ہے۔

 صیہونی فوج نے  بھی اعلان کیا ہے کہ یہ واقعہ ابھی ختم نہيں ہوا ہے اور کرمی تسور صیہونی کالونی کے اطراف میں کارروائی جاری ہے۔

 اسی سلسلے میں صیہونی روزنامہ یدیعوت آحارنوت آن لائن نے یہ کارروائی انجام دینے والے فلسطینی مجاہد پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کی خبر دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے بہت سے فوجیوں کو اس علاقے میں روانہ کیا ہے۔
 اس صیہونی اخبار کے مطابق "کرمی تسور" اور "گوش عتصیون" کے واقعات ایک دوسرے سے مرتبط ہوسکتے ہیں۔  

اس رپورٹ کے مطابق گوش عتصیون میں کار بم کے دھماکے میں دو افراد اور کرمی تسور کالونی میں فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

البتہ ان دونوں واقعات کے ایک دوسرے سے مرتبط ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔   

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .