30 اگست، 2024، 11:04 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85582979
T T
0 Persons

لیبلز

ایران: ہمیں ہر دور سے زیادہ ایٹمی ترک اسلحہ کے لئے عالمی عزم کی ضرورت ہے

تہران – ارنا – اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اس دور میں ہمیشہ سے زیادہ ایٹمی ترک اسلحہ کے عالمی عزم کی ضرورت ہے

ارنا کے مطابق اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں ایران کے مستقل مندوب علی بحرینی نے ایٹمی تجربات پر پابندی کے عالمی دن کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایٹمی تحربات پر پابندی کا عالمی دن ایک ایسا موقع ہے جو ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ یہ تجربہ انسانی زندگی کے لئے کتنا تباہ کن ہے   

 انھوں نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکہ دنیا کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کی مہم کو پیچھے دھکیلتا ہے۔

اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں ایران کے مستقل مندوب علی بحرینی نے اپنے اس پیغام میں زور دے کر کہا ہے کہ آج کے دور میں ایٹمی ترک اسلحہ کی ضرورت ہر دور سے زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .