المنارہ میڈیا گروپ میں کام کرنے والے صحافی محمد عبدالرب غزہ پٹی کے جبالیہ کیمپ میں اس وقت شہید ہوگئے جب صیہونی حکومت نے ان کےگھر پر بمباری کردی۔ اس حملے میں ان کی بہن بھی شہید ہوگئي۔
اس سے پہلے صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے نواح میں فلسطینی صحافی ابراہیم محراب کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق مذکورہ صحافی کی شہادت کے بعد غزہ پٹی میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 170 سے زائد ہو گئی ہے۔
غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد سے صیہونی حکومت اپنے جنگی جرائم کو چھپانے کے لیے فلسطینی صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ