ارنا کے مطابق خلیج فارس کے ملکوں کے سفیروں نے آج تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی ۔
اس رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ اور خلیج فارس کے ملکوں کے سفیروں کی میٹنگ میں علاقے کے حالات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس میٹنگ میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے خلیج فارس کے پڑوسی کے ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ کو اہمیت دیتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم اچھی ہمسائگی کے اصولوں پر عمل کرکے علاقے میں استحکام قائم کرسکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ