صوبہ فارس میں پاکستانی زائرین کی بس کے حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 34 کو اسپتال سے چھٹی مل گئ

 شیرازا- ارنا – شیراز کے محکمہ صحت کے نائب سربراہ نے بتایا ہے کہ فارس میں پاکستانی زائرین کی بس کے حادثے میں زخمی ہونے اڑتالیس میں سے 34 افراد کو اسپتال سے چھٹی مل گئی لیکن 14 افراد اب بھی زیر علاج ہیں

ارنا کے مطابق اتوار 25 اگست کی شام صوبہ فارس کے نیریز- سیرجان روڈ پرپاکستانی زائرین کی ایک بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی ۔

 اس تصادم میں اڑتالیس زائر زخمی اور تین جاں بحق ہوگئے تھے۔

شیراز کے محکمہ صحت کے نائب سربراہ مہرداد شریفی نے  پیر کی رات بتایا کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 31 کو نیریز، 11 کو استہبان، ایک کو شیراز اور  5 کو فسا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

 انھوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر34 زخمی صحت یاب ہوکر اسپتال سے چھٹی پاچکے ہیں ۔

انھوں نے بتایا کہ ابھی ان میں سے ایک شیراز کے اسپتال میں، چار افراد فسا کے اسپتال میں اور چھے نیریز کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔  

 انھوں نے بتایا کہ نیریز کے اسپتال میں زیر علاج چھے میں سے تین افراد کا ہڈی کا آپریشن ہوا ہے اور چار افراد کا جن کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں منگل کو فسا کے اسپتال میں آپریشن ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .